پاکستان کے سابق کرکٹر توصیف احمد نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے اقدامات کے جواب میں حکومتِ پاکستان کا فیصلہ بالکل درست ہے، پاکستان نے اپنی پاور دکھادی اب کرتے رہو جو کرنا ہو۔
پاکستان کی جانب سے 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ کا میچ نہ کھیلنے کے اعلان سے بی سی سی آئی میں کھلبلی مچ گئی۔
انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پیسے کے زور پر ٹیموں کو دباؤ میں نہیں لا سکتا۔
توصیف احمد نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کو سپورٹ کرنا اور نہ کھیلنے کا فیصلہ بالکل صحیح ہے، انہوں نے بھارت کو موجودہ صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا۔
سابق قومی کرکٹر نے کہا کہ بھارت پیسے اور دباؤ کے ذریعے کرکٹ میں سیاست کر رہا ہے، انہوں نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر جانبدارانہ رویہ اپنائے۔
مزید پڑھیں : ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کرنے پر بنگلہ دیش کا بڑا فیصلہ
آئی سی سی کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کیے جانے پر بنگلہ دیش بورڈ نے بڑا فیصلہ کر لیا۔
آئی سی سی نے مستفیض الرحمان کو سیاسی بنیادوں پر آئی پی ایل سے باہر کرنے پر بنگلہ دیش بورڈ کے خدشات دور کرنے کے بجائے اس کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کرتے ہوئے اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو میگا ایونٹ میں شامل کرلیا ہے۔
آئی سی سی کے اس غیر منصفانہ فیصلے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے دوران اپنا ٹی 20 ٹورنامنٹ شروع کر رہا ہے۔



