spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ٹی 20 سیریز : بنگلادیش نے افغانستان کو وائٹ واش کردیا

شارجہ : بنگلادیش نے افغانستان کو مسلسل تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی۔

بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان شارجہ میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز بنگاکل ٹائیگرز نے تین صفر سے جیت کر تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔

اس سے قبل دو میچ جیت کر پہلے ہی سیریز اپنے نام کرلی تھی تاہم بنگلہ دیش نے مسلسل تیسرا میچ بھی شاندار انداز میں جیت لیا۔

اس فتح میں سیف حسن کی 35 گیندوں پر 64 رنز کی جارحانہ اور میچ وننگ اننگز نے اہم کردار ادا کیا۔ یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی چوتھی نصف سنچری تھی۔

تیسرے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے چھ وکٹ سے میدان مارا، شارجہ میں 144رنز کا ہدف ہنستے کھیلتے 12 گیند پہلے حاصل کیا۔

افغان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن شروع ہی سے مشکلات میں گھِری رہی۔ ٹیم کا اسکور محض 39 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ تھا۔ افغان ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر پر 143 رنز ہی بنا سکی تھی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے محمد سیف الدین سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے صرف 15 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

spot_imgspot_img