سچن ٹنڈولکر اور لیونل میسی کی ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ملاقات ہوئی، بھارتی کرکٹر نے لیجنڈ فٹبالر کو اپنی جرسی پیش کی۔
ممبئی کے مشہور کرکٹ اسٹیڈیم میں ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر سے ملاقات کی اور ایک دوسرے کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، سچن نے میسی کو اپنی کرکٹ جرسی دی جبکہ بدلے میں میسی نے سچن کو ورلڈ کپ فٹبال تحفے میں دی۔
VIDEO | Maharashtra: Amid loud cheers, Indian cricket legend Sachin Tendulkar gifts Argentine football icon Lionel Messi the 2011 World Cup jersey, calling it a golden moment for Mumbai and India.
(Source: Third Party)
(Full VIDEO available on PTI Videos –… pic.twitter.com/GKIqReBoqa
— Press Trust of India (@PTI_News) December 14, 2025
سچن ٹنڈولکر نے میسی کے بارے میں کیا کہا؟
ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب کے دوران سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ میں نے یہاں کچھ ناقابل یقین لمحات گزارے جیسا کہ ہم ممبئی کو خوابوں کا شہر کہتے ہیں ہم نے 2011 میں اسی گراؤنڈ پر سنہری لمحات دیکھے تھے۔
میسی کے بارے میں بھی گفتگو کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ جب لیونل میسی کی بات آتی ہے، اگر میں انکے کھیل کے بارے میں بات کروں تو یہ صحیح پلیٹ فارم نہیں ہوگا۔
ٹنڈولکر نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ لوگ ان کے بارے میں کیا باتیں کرتے ہیں، میسی نے سب کچھ حاصل کر لیا ہے، ہم سب واقعی ان کی لگن، حوصلے اور عزم سے بہت متاثر ہیں۔



