spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ٹریوس ہیڈ کیچ کرنے کےلیے بال مانگتے رہ گئے مگر آکاش دیپ نے انکی ایک نہ سنی

آسٹریلوی فیلڈر ٹریوس ہیڈ کیچ کرنے کےلیے بال مانگتے رہ گئے مگر بھارتی بیٹر آکاش دیپ نے ان کی بات نہ سنی اور بال زمین پر پھینک دی۔

سوشل میڈیا پر ٹریوس ہیڈ اور آکاش دیپ کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں آکاش دیپ حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آؤٹ ہونے سے بچنے کی کوشش میں کامیاب رہے، انھوں نے ٹریوس ہیڈ کے اصرار کے باوجود گیند ان کے ہاتھ میں نہیں دی۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ایک ٹیسٹ میچ کی وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آکاش دیپ کریز پر بیٹنگ کےلیے موجود ہیں۔

بیٹنگ کے دوران ایک گیند ان کے بیٹ سے لگ کر پیڈز میں جاپھنستی ہے، بالکل ان کے سامنے لیگ سائیڈ پر بیٹ اینڈ پیڈ کیچ کےلیے کھڑے فیلڈر ٹریوس ہیڈ ان سے مسکراتے ہوئے بال مانگتے ہیں۔

تاہم آکاش حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بال ان کے ہاتھ میں دینے کے بجائے اسے زمین پر ان کے سامنے پھینک دیتے ہیں اور پھر ان سے معذرت کرتے ہیں۔

اننگز کے اختتامی مراحل میں ٹریوس ہیڈ اور آکاش دیپ کے درمیان پیش آنے والے اس مزاحیہ واقعے کی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس پر کرکٹ مداح اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

spot_imgspot_img