spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

’ٹرمپ کی تلخ فون کال کے بعد نیتن یاہو لبنان سے جنگ بندی پر آمادہ ہوا‘

امریکی صدر ٹرمپ کی تلخ فون کال کے بعد نیتن یاہو لبنان کے ساتھ جنگ بندی پر آمادہ ہوا۔

امریکی اور اسرائیلی میڈیا رپورٹ کا  مطابق جمعرات کو ڈونلڈ ٹرمپ کی نیتن یاہو کو کی گئی فون کو سخت قرار دیا جارہا ہے جس کے بعد اسرائیل نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا۔

نیئتن یاہو اگر لبنان کے ساتھ بات چیت شروع نہ کرتے تو ٹرمپ خود ہی جنگ بندی کا اعلان کرسکتے تھے۔

بلومبرگ کے مطابق ٹرمپ نے نیتن یاہو کو لبنان کو جنگ بندی میں شامل کرنے سے متعلق آخری وقت میں آگاہ کیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور اس نے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ پڑھیں: نیتن یاہو کا ایران کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنگ بندی کی صورتحال برقرار ہے اور امریکا اور ایران اسلام آباد میں مذاکرات کر رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ میری قیادت میں اسرائیل ایران کی دہشتگرد حکومت اور اس کے آلہ کاروں (پراکسیز) کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ترکیہ صدر رجب طیب اردوان ایران کو سہولت فراہم کر رہے ہیں اور وہ کرد شہریوں کے قتلِ عام کے ذمہ دار ہیں۔

spot_imgspot_img