spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

ویڈیو: گلین فلپس نے طیارہ اڑا کر سب کو حیران کردیا

نیوزی لینڈ کے کرکٹر گلین فلپس نے طیارہ اڑا کر سب کو حیران کردیا ہے۔

کیوی کرکٹر گلین فلپس میدان میں اپنی جارحانہ بیٹنگ اور شاندار فیلڈنگ کے لیے جانے جاتے ہیں لیکن اب وہ بااعتماد انداز میں طیارہ اڑاتے نظر آئے ہیں۔

ویڈیو میں فلپس کو کاک پٹ میں مکمل مہارت کے ساتھ جہاز کنٹرول کرتے دیکھا جا سکتا ہے، حتیٰ کہ وہ نہایت مہارت سے لینڈنگ بھی کرتے ہیں، جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

گلین فلپس پیشہ ور کمرشل پائلٹ بننے کے اپنے خواب کو بھی سنجیدگی سے آگے بڑھا رہے ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک فلائنگ اسکول کا دورہ کیا، جہاں طلبہ اور انسٹرکٹرز سے ملاقات کی اور جدید فلائٹ سمیولیٹرز کا تجربہ کیا۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہاں کا تجربہ بہت شاندار تھا،اے 320 سمیولیٹر سمیت دیگر سہولتوں کا بھی مشاہدہ کیا۔

فلپس اپنی کرکٹ مصروفیات کے باوجود فلائنگ کی پریکٹس جاری رکھتے ہیں، گزشتہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھی وہ اپنے ہوٹل روم میں فلائٹ سمیولیٹر لے آئے تھے۔

spot_imgspot_img