قومی ٹیم کے کپتان اور پریمیم فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنی کم ہوتی رفتار کو سنجیدہ لینے کے بجائے مزاق بنا دیا۔
آسٹریلیا کے خلاف ہفتہ سے شروع ہونے والی سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی سے جب ان کی اور دیگر بولرز کی کم ہوتی ہوئی بولنگ اسپیڈ سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے تسلی بخش جواب نہ دیا۔
شاہین آفریدی نے اپنی بولنگ اسپیڈ پر کہا کہ کوشش کروں گا 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کروں۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ مشین بھی خراب ہو جاتی ہے ہم بھی کوشش کریں گے فٹنس پر کام کریں، کوچنگ اسٹاف اور سلیکٹرز بھی فاسٹ بولرز پر کام کر رہے ہیں۔
خراب کارکردگی پر تنقید کےجواب میں شاہین آفریدی نے عید مبارک کہا اور صحافیوں سےبولے ہم جیتنےکی پوری کوشش کررہےہیں۔۔ آپ بھی کوشش کرکےمثبت باتیں کریں۔
کپتان نے واضح کیا کہ ایسا نہیں ہے رضوان سیریز میں نہیں تو اس کی کرکٹ ختم ہو گئی اتنی جلدی فیصلہ نہ کیا کریں ہم بہت جلد نتائج پر چلے جاتے ہیں، ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بنانی ہے تو کھلاڑیوں کو موقع دینا ہو گا۔



