spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

وینزویلا کے گرفتار صدر کو نیو یارک پہنچا دیا گیا

نیو یارک : وینزیلا کے گرفتار صدر نکولس مادورو کو لے کر امریکی طیارہ نیویارک پہنچ گیا، گرفتار نکولس مادورو کو نیویارک کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

،امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک وفاقی عہدیدار نے بتایا ہے کہ گرفتار شدہ وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو لے جانے والا طیارہ نیویارک میں اسٹیورٹ ایئر نیشنل گارڈ بیس پہنچ گیا ہے۔

صدر مادورو پر آئندہ ہفتے مین ہیٹن کی وفاقی عدالت میں منشیات اور اسلحہ سے متعلق الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کیے جانے کی توقع ہے، گرفتار صدر نکولس مادورو کو نیویارک کے فوجی اڈے سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

وینزیلا کے گرفتار صدر نکولس مادورو کو امریکی طیارے کے ذریعے نیویارک لایا گیا، اس موقع پر نیویارک ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے، ایئر پورٹ پر ایف بی آئی اہلکار بھی تعینات کیے گئے تھے۔

،امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار صدر نکولس مادورو کو نیویارک کی بروکلین جیل منتقل کیا جارہا ہے، ان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مادورو کی برطرفی کے بعد امریکا غیر معینہ مدت تک “ملک کا انتظام سنبھالے گا اور وینزویلا کے وسیع تیل کے ذخائر پر کنٹرول حاصل کرے گا۔

اس مقصد کے لیے امریکی کمپنیوں کو تباہ حال تیل کی صنعت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

ٹرمپ کے مطابق امریکا کی فوجی موجودگی وینزویلا میں “تیل سے متعلق امور” کے تحت برقرار رہے گی۔

ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کے ساتھ رابطے میں ہے، جنہوں نے مادورو کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اصرار کیا ہے کہ وہ اب بھی ملک کے جائز صدر ہیں۔

ادھر وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو نے اپوزیشن امیدوار کے اقتدار سنبھالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مادورو کی گرفتاری پر جنوبی فلوریڈا میں جشن منایا جا رہا ہے، جبکہ کراکس میں تشویش کی فضا پائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے ہفتے کو وینزویلا پر حملہ کیا اور امریکی ڈیلٹا فورس وینزویلا کے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو ان کے صدارتی محل سے اٹھا کر لے گئی ۔

ٹرمپ نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ ان کی ہدایت پر امریکی فوج نے وینزویلا میں غیرمعمولی آپریشن کیا ، کئی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا ، آپریشن کی خفیہ تیاری دسمبر کے اوائل میں کی تھی، دوسرے حملے کے لیے بھی تیار ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/venezuela-us-attack-important-updates/

spot_imgspot_img