پاکستان کی سپر ماڈل اور اداکارہ ونیزا احمد نے خواتین کو صحت سے متعلق اہم مشورہ دے دیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ماڈل و اداکارہ ونیزا احمد نے شرکت کی اور اس دوران خواتین میں آٹو امیون بیماریوں سے متعلق اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین میں سب سے زیادہ آٹوامیون بیماریاں اس لیے ہیں کیونکہ ہم برداشت کرتے رہتے ہیں اور ہمارا جسم اس کا حساب رکھتا ہے۔
ونیزا احمد نے کہا کہ ہم نے بچیوں میں غلط چیز کو برداشت کرنے کی عادت نہیں ڈالنی چاہیے۔
انہوں کہا کہ مثال کے طور پر بچی کو کپڑے پسند نہیں آرہے اسے پہننے میں تکلیف ہورہی ہے لیکن والدہ چاہ رہی ہیں کہ بیٹی پرفیکٹ لگنی چاہیے کیونکہ انہیں یہ اچھا لگ رہا ہے۔
ونیزا احمد نے کہا کہ برداشت ایک حد تک کریں لیکن ماں اور باپ کی عزت لازمی کریں۔



