spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

وطن عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں، عوام، مسلح افواج ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عوام اور مسلح افواج ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے تیار ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، افواج پاکستان کی جانب سے جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، افواج پاکستان کاعزم ہے کسی صورت ملک کے امن، تحفظ پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

PM no compromise defense homeland people forces ready protect country

وزیراعظم نے کہا کہ عوام اور مسلح افواج ملکی سلامتی، خودمختاری کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، افواج کسی بھی جارحانہ عزائم خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سی ڈی ایف کی قیادت میں افواجِ پاکستان اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں، افواجِ پاکستان پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اعلیٰ تربیت اور مؤثردفاعی حکمتِ عملی سے لیس ہیں، افواج پاکستان کسی بھی اندرونی یا بیرونی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا، ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، افواجِ پاکستان ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلے کرے گی، پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

پاکستان نے افغان طالبان رجیم کیخلاف آپریشن غضب للحق کا آغاز کر دیا

spot_imgspot_img