spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

وزیراعلیٰ کےپی اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات منسوخ، مراد علی شاہ نے معذرت کرلی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات منسوخ ہوگئی، مراد علی شاہ نے ملاقات سے معذرت کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی سندھ کے دورے پر ہیں اور اس دورے کے دوران ان کی صوبے کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سے بھی ملاقات شیڈول تھی مگر اب یہ ملاقات تحریک انصاف کے جلسے سے محض ایک دن پہلے منسوخ ہوگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کےپی اور وزیراعلیٰ سندھ کی پیر کو ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی، وزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات سے معذرت کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو آگاہ کیا باغ جناح میں جلسے کی اجازت ہے، اب سڑک پر جلسہ کرنا مناسب نہیں، ناصر شاہ

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے باغ جناح میں جلسہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سندھ حکومت کے اجازت نامے کے بعد پی ٹی آئی کا مؤقف سامنے آیا ہے، حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ اب ہم باغ جناح میں جلسہ نہیں کریں گے بلکہ مزار قائد کے گیٹ کے سامنے جلسہ ہوگا۔

صدر پی ٹی آئی سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے شام 5 بجے تک اجازت نامے کا انتظار کیا، الہٰ دین کا چراغ نہیں کہ رات میں جلسے کے انتظامات کر سکیں۔

سڑک پر جلسہ ہوگا تو ایکشن لیں گے، وزیر داخلہ سندھ

spot_imgspot_img