spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

وزارتِ تجارت پاکستان کا پہلا پوڈ کاسٹ اسٹوڈیو قائم

اسلام آباد : وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی (پی ایچ ڈی ای سی) کے پہلے پوڈ کاسٹ سیریز کا افتتاح کر دیا۔

وزارت تجارت سے جاری بیان کے مطابق یہ وزارت تجارت کے تحت پہلا پوڈ کاسٹ اقدام ہے جس کا مقصد پاکستان کے شعبہ باغبانی میں آگاہی بڑھانا، بہترین طریقہ کار شیئر کرنا اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔

باغبانی کے عنوان سے شروع ہونے والا یہ پوڈ کاسٹ کسانوں، برآمد کنندگان، محققین اور پالیسی سازوں سمیت تمام متعلقہ فریقوں کے لیے مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

اس میں پائیدار کاشتکاری، برآمدی حکمتِ عملی، ویلیو ایڈیشن، فصل کے بعد نقصانات میں کمی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو شامل ہوگی۔

مزید برآں معروف زرعی ممالک کے بین الاقوامی ماہرین کو بطور مہمان مدعو کیا جائے گا تاکہ عالمی تجربات اور جدید حل پیش کیے جا سکیں جن سے مواد مزید جامع اور مؤثر بنے گا۔

پی ایچ ڈی ای سی جو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت سیکشن 42 کمپنی کے طور پر قائم ہے، باغبانی کی ترقی اور برآمدات کے فروغ میں صفِ اول کا کردار ادا کر رہی ہے۔

ادارے کی نمایاں کامیابیوں میں فروٹ ڈی ہائیڈریشن یونٹس کا قیام، ایران کو کیلا برآمد کرنے میں سہولت، ایک ملین سے زائد آم اور کیلے کی بیگنگ بیگز کی تقسیم اور ملک بھر میں 100 سے زائد تربیتی ورکشاپس کا انعقاد شامل ہے۔

یہ پوڈکاسٹ ان کوششوں کا تسلسل ہے جن کے ذریعے ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے بہترین طریقہ کار جیسے کلائمٹ سمارٹ اقسام، مؤثر آبپاشی اور عالمی معیارات اور ایچ اے سی سی پی کی تعمیل کو عام کیا جائے گا۔

وزارتِ تجارت شعبے کی معاونت کے لیے جدید اقدامات کو ترجیح دے رہی ہے جن میں ای کامرس کا فروغ، یورپی یونین اور مشرقِ وسطی جیسے پریمیم خطوں تک مارکیٹ رسائی اور ایف اے او سمیت بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون شامل ہے۔

پوڈ کاسٹ کی اقساط بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوں گی جبکہ پہلی قسط میں آم، ترشاوہ پھل (اسِٹرس) اور آلو جیسی اہم فصلوں کی پیداوار میں اضافہ زیرِ بحث آئے گا۔

پھلوں اور سبزیوں کی وسیع تنوع اور چین کو چیری برآمدات اور سولر ڈی ہائیڈریشن یونٹس جیسے کامیاب منصوبوں کی بنیاد پر یہ پلیٹ فارم آئندہ تین برسوں میں باغبانی برآمدات کو 2 ارب ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کے حصول میں تیزی لائے گا۔

یہ اقدام حکومت کے اس وژن کی عکاسی بھی کرتا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں، نجی شعبے اور کسانوں کے باہمی اشتراک سے عالمی پھل و سبزی منڈی جس کا حجم 2034 تک 388 ارب ڈالر تک متوقع ہے، میں پاکستان کا حصہ بڑھایا جائے۔

وزارتِ تجارت کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ تجارت جام کمال خان نے پوڈ کاسٹ کے ذریعے علمی خلا پر کرنے اور باغبانی برادری کو بااختیار بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پوڈ کاسٹ وزارتِ تجارت کے اس عزم کا مظہر ہے کہ ہم ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ جدید حکمتِ عملیوں کو اپنائیں، چھوٹے کسانوں سے لے کر بین الاقوامی شراکت داروں تک تمام فریقین کو ڈیجیٹل طور پر جوڑ کر ہم تعلیم، ترغیب اور پاکستان کے باغبانی شعبے کو عالمی برآمدی قوت میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

spot_imgspot_img