spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

والدین کے ذہن میں میری شادی کی شہنائیاں بج رہی ہیں، مرونل ٹھاکر

بھارتی اداکارہ مرونل ٹھاکر کا کہنا ہے کہ والدین کے ذہن میں میری شادی کی شہنائیاں بج رہی ہیں۔

اداکارہ مرونل ٹھاکر گزشتہ دنوں اپنی فلم ’دو دیوانے شہر میں‘ کی تشہیر میں مصروف تھیں جس میں ان کے ساتھ سدھانت چترویدی نے کام کیا ہے۔

مرونل اور سدھانت کی فلم آج سنیما گھروں کی زینت بنی ہے۔

اداکارہ نے ’شوشا انڈیا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر میں اب شادی اور سیٹل ہونے کے بارے میں بات چیت اکثر ہونے لگی ہے۔

مرونل ٹھاکر نے کہا کہ والدین کے ذہن میں ہمیشہ میری شادی کی شہنائیاں بجتی رہتی ہیں لیکن یہ میرے لیے ایک خواب جیسا ہے۔

یہ پڑھیں: دھنش اور مرونل ٹھاکر شادی کررہے ہیں؟ قریبی دوست کی وضاحت آگئی

انہوں نے کہا کہ کل رات ہی والد کے ساتھ میری گفتگو ہوئی تو وہ کہنے لگے اب تمہیں زندگی میں سیٹل ہوجانا چاہیے۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے مذاق میں والد کو مشورہ دیا کہ وہ خود ہی کوئی رشتہ تلاش کریں، میں نے کہا کہ آپ اپنی بہن کو فون کرکے کیوں نہیں پوچھتے کہ کیا ان کی نظر میں کوئی اچھا لڑکا ہے؟

مرونل ٹھاکر کے مطابق والد کہنے لگے لڑکا ہے کہاں؟ پھر میں نے کہا کہ یہی تو میں کہہ رہی ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے دھنوش کے ساتھ ویلنٹائن ڈے پر شادی کرنے کی خبر کی تردید کی اور اس نوعیت کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

spot_imgspot_img