امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی سامنے آئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے میئر نے امیگریشن حکام سے تعاون نہ کیا تو واشنگٹن ڈی سی کو وفاق کے کنٹرول میں لے لیں گے۔
رپورٹس کے مطابق میئر واشنگٹن ڈی سی موریئل بوسر کا اس حوالے سے کہنا ہے میٹروپولیٹن پولیس غیر قانونی مقیم افراد کی معلومات امیگریشن حکام کو فراہم نہیں کرے گی۔
ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ بائیں بازو کے قدامت پسند ڈیمو کریٹکس میئر موریئل بوسر پر وفاق کو معلومات فراہم نہ کرنے کے حوالے سے دباؤ میں لے رہے ہیں، وفاقی ایجنسیوں کے ساتھ اگر پولیس نے تعاون نہ کیا تو واشنگٹن ڈی سی میں جرائم میں اضافہ ہوجائے گا۔
امریکا اور برطانیہ رواں ہفتے اہم معاہدوں کا اعلان کریں گے
امریکی صدر نے واشنگٹن ڈی سی کی عوام اور تاجروں کو مخاطلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کر دوں گا، آپ لوگوں نے خوف میں نہیں آنا، میں آپ لوگوں کے ساتھ ہوں۔
واضح رہے کہ امریکا میں نیشنل گارڈز ملیشیا کے طور پر 50 ریاستوں کے گورنرز کو جوابدہ ہوتے ہیں ماسوائے اس وقت کے جب انہیں وفاقی خدمات کے لیے بلایا جائے، ڈی سی نیشنل گارڈز براہ راست صدر کو جوابدہ ہوتے ہیں۔



