spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

وادی تیراہ معاملے پر کےپی حکومت اور وفاق ایک پیج پر ہیں، رانا ثناءاللّٰہ

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ وادی تیراہ معاملے پر کےپی حکومت اور وفاق ایک پیج پر ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام’اعتراض ہے‘میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ  نے کہا کہ وادی تیراہ آپریشن کے لیے جو تعاون چاہیے، کے پی حکومت کررہی ہے، تیراہ میں فیکٹریاں ہیں یہاں سے پوری دنیا میں نشہ سپلائی ہوتا ہے، وادی تیرہ میں 12 ہزارایکڑ پرمنشیات کاشت ہورہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وادی میں دہشت گرد منشیات کی کاشت پر بھتہ لیتے ہیں، مشیر وزیراعظم یہاں سے دہشت گردی ختم نہ کی گئی تو دنیا میں کہیں ختم نہیں ہوگی۔

بانی پی ٹی آئی کی بیماری کی اطلاع اہل خانہ کو کیوں نہیں دی گئی؟ 

بانی پی ٹی آئی کو جیل سے اسپتال لے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کسی بھی قیدی کو صحت کے حوالے سے کوئی ایمرجنسی ہو تو کسی کی منظوری یا اطلاع دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

قیدی کو ایمرجنسی لاحق ہو تو کیا کابینہ یا وزیراعظم کی منظوری درکارہوگی؟ اگر خدانخواستہ اڈیالہ جیل میں کسی کو دل کا دورہ پڑے تو کیا اسپتال لے جانے کیلئے اجازت لی جائیگی؟ یا کابینہ یا وزیراعظم کی منظوری درکارہوگی؟ وزارت اطلاعات یا داخلہ کا بانی کے علاج سے کیا لینا دینا تھا؟۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا روزانہ میڈیکل چیک ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی ابھی بالکل صحت مند ہیں، وقت کے ساتھ بانی کو پمز لےجانے کی اطلاع ہوئی تو سب نے تصدیق کردی۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ تیراہ میں دہشت گردوں کی موجودگی پر آئی بی اوز ہوتے رہیں گے، وہاں سے انخلا کرنے والوں کیلئے وفاق ضرور تعاون کرے گی۔

وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکین کا کمیٹیوں سے نکلنا ہی سسٹم سے نکلنا ہے واپس آنے کا مطلب سسٹم میں واپس آنا ہے، میری اطلاع کے مطابق ان کے استعفے منظور نہیں ہوئے، ہم تو چاہیں گے کہ یہ سسٹم میں واپس آئیں اور ساتھ چلیں۔

مزید پڑھیں : حکومت کی وادی تیراہ خالی کرانے کی خبروں کی سختی سے تردید

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کی وادی تیراہ کو فوج کے احکامات پر خالی کرانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کردی تھی۔

اس سلسلے میں وزارت اطلاعات و نشریات کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وفاق یا افواج نے وادیٔ تیراہ خالی کروانے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا، یہ بےبنیاد دعوے مخصوص مقاصد کے تحت کیے جا رہے ہیں۔

اس پروپیگنڈے کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا، ذاتی و سیاسی مفادات کا حصول ہے، وفاقی حکومت یا مسلح افواج نے وادی تیراہ کو خالی کروانے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا۔

spot_imgspot_img