spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

نیپرا نے لیسکو پر ڈھائی کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا

نیپرا نے نقصانات میں کمی کرنے اور ریکوری بڑھانے میں ناکامی پر لیسکو پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

نیپرا نے لیسکوکو پندرہ روز میں جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کی ہے ،  فیصلے میں بتایا گیا کہ لیسکو مالی سال دو ہزار تئیس اور چوبیس میں نقصانات میں کمی لانے میں ناکام رہی۔

لیسکو کے نقصانات چار اعشاریہ صفر چار اضافے سے پندرہ اعشاریہ بانوے فیصد ہوگئے، نقصانات میں اضافے سے قومی خزانے کو سینتالیس ارب ساٹھ  کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

نیپرا نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیا، لیسکو شوکاز نوٹس کےجواب میں نیپرا کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی ہے۔

گزشتہ سال بھی نیپرا نے لیسکو پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا، نیپرا نے لیسکو کو 15 روز میں جرمانہ متعلقہ بینک میں جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ لیسکو ایچ ٹی/ ایل ٹی پولز پولز پر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا تھا کہ لیسکو شوکاز کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکی، جس پر جرمانہ گیا ہے۔

نیپرا نے لیسکو کو 3 ماہ میں اسٹیل اسٹرکچرنگ پولز پر ارتھنگ سسٹم لگانے کا حکم بھی دیا تھا۔

spot_imgspot_img