spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

نوجوان کو قتل کرکے لاش نہر میں بہانے والے ملزمان ڈرامائی انداز میں گرفتار

اوکاڑہ (21 فروری 2026) : ریٹائرڈ محرر کے نوجوان بیٹے کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کے دوست سمیت 5 ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تھانہ صدر اوکاڑہ کے ریٹائرڈ محرر کے بیٹے کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مقتول کے قریبی دوست کو دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

قتل کے مقدمے میں قریبی دوست سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، 6 روز قبل فرحان بیگ کی رسیوں سے بندھی تشدد زدہ لاش نہر لوہر باری دوآب سے برآمد ہوئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق خصوصی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شک کی بنیاد پر مقتول کے قریبی دوست کو حراست میں لیا مقتول کا قریبی دوست معظم جو بظاہر ورثاء کے ساتھ ملزمان کی تلاش میں مصروف تھا، پولیس کو مشکوک محسوس ہوا۔

پولیس ٹیم نے اس کی حرکات و سکنات پر نظر رکھتے ہوئے اسے حراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے ساتھیوں کے ہمراہ نوجون کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گھریلو رنجش کی بنا پر مرزا فرحان بیگ کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو رسیوں سے باندھ کر نہر میں بہا دیا۔

پولیس نے ملزم سے تفتیش کے بعد مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مرکزی ملزم سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

19 سالہ نوجوان کو قتل کے بعد لاش کے ٹکڑے کرنے والے 3 سفاک دوست گرفتار

spot_imgspot_img