spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ننھے ابراہیم کی موت : ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ایسٹ عہدے سے معطل

کراچی : نیپا چورنگی پر 3 سالہ بچے ابراہیم کی مین ہول میں گر کر ہلاکت کے واقعے پر ایس ایس پی ایسٹ اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو بھی عہدوں سے معطل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، انہیں سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے بھی ایک نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے تحت ڈپٹی کمشنر ایسٹ ابرار احمد جعفری کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا اور انہیں متعلقہ ڈپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملیر سمیع اللہ نثار کو ڈی سی ایسٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ کراچی کے ننھے ابراہیم کی حادثاتی موت کے بعد مجموعی طور پر 5 اعلیٰ افسران معطل کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے اے سی گلشن عامرشاہ کو معطل کردیا بلدیہ عظمیٰ کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز معطل واٹر اینڈسیوریج کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر معطل ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور ایس ایس پی ایسٹ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، کے ایم سی نے اپنی رپورٹ میں تمام تر ذمہ داری بی آر ٹی اور اسٹور انتظامیہ پر ڈال دی معائنے میں ثابت ہوا حادثے کی وجہ بی آرٹی تعمیرات تھیں، ریڈلائن منصوبے کےباعث مین ہول کھلارہنے سے سانحہ ہوا۔

مزید پڑھیں : نیپا چورنگی واقعہ، وزیر اعلیٰ نے اعلیٰ افسران کو معطل کردیا

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت کو معطل کیا ہے، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے اسسٹنٹ انجینئر راشد فیاض کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق واٹر اینڈ سییوریج کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر وقار احمد اور اسسٹنٹ کمشنر عامر علی شاہ، مختیار کار سلمان فارسی کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ افسران کی معلطی کے نوٹیفکیشن محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

spot_imgspot_img