(18 اپریل 2026): شوٹنگ میں مصروف نامور اداکارہ کے پرس سے ہزاروں روپے چوری ہونے کی واردات کے باعث سیٹ پر کھلبلی مچ گئی۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکارہ راشی کھنہ اپنے آنے والے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جب ان کی ٹیم کے ایک رکن نے ان کی وینٹی وین میں رکھے ہوئے پرس سے 50 ہزار روپے چرانے کی کوشش کی۔
اگرچہ راشی کھنہ نے ابھی تک ان دعوؤں پر کوئی ردعمل نہیں دیا لیکن ان کے قریبی ذرائع نے اس حوالے سے کچھ تفصیلات فراہم کیں۔

قریبی ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے سے پوری ٹیم صدمے میں ہے، جس رکن نے پیسے چرانے کی کوشش کی اسے فوری طور پر سیٹ سے باہر نکال دیا گیا۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ جب میڈیا پورٹل نے مزید تفصیلات جاننے کیلیے راشی کھنہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو ان کی ٹیم نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ اصل میں اداکارہ کے مینیجر کے ساتھ پیش آیا تھا۔
دعویٰ کیا گیا کہ چوری ہونے والے 50 ہزار روپے راشی کھنہ کے مینیجر کے تھے۔ مگر یہ بات قابل ذکر ہے کہ اداکارہ نے ابھی تک خود سامنے آکر اس چونکا دینے والے واقعے پر کوئی بیان نہیں دیا۔
راشی کھنہ کو حال ہی میں فلم 120 بہادر اور استاد بھگت سنگھ میں دیکھا گیا ہے۔



