spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

نائجیریا کی مسجد میں زوردار دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ

ابوجا : نائیجیریا کے شہر میدوگوری میں مسجد میں دھماکے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد میں دھماکا نماز عصر کے دوران ہوا، جس میں معتدد افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایک عینی شاہد کے مطابق دھماکے سے مسجد میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم تاحال حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اگرچہ اس حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے، تاہم ماضی میں شدت پسند عناصر میدوگوری میں مساجد اور دیگر گنجان مقامات کو خودکش حملوں اور دیسی ساختہ بم دھماکوں کے ذریعے نشانہ بناتے رہے ہیں۔

حکام کے مطابق فوجی کارروائیوں اور علاقائی تعاون کے باوجود شمال مشرقی نائجیریا میں وقفے وقفے سے حملے جاری ہیں، جو عام شہریوں کے لیے مسلسل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

spot_imgspot_img