spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

میچ کھیلتے ہوئے نوجوان کرکٹر انتقال کر گیا

کھیل کے میدان میں ہارٹ اٹیک سے اموات کی تعداد بڑھتی جارہی ہے خصوصاً نوجوان کی موت کے دلخراش واقعات پر گہری تشویش پائی جاتی ہے۔

تازہ واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں 22 سالہ نوجوان کرکٹ کھیلتے ہوئے ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گیا۔ اس اچانک موت پر اہل خانہ اور ساتھی کرکٹرز انتہائی رنجیدہ ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں حافظ تھانہ گنج کے حدود میں ثاقب نامی نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے اس وقت چل بسا جب وہ دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا۔

ثاقب بی ایڈ کا طالبعلم تھا اور عید کی چھٹیاں منانے گھر آیا ہوا تھا جہاں جمعہ کے روز میچ کھیلتے ہوئے اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور چند لمحوں بعد وہ زمین پر گر گیا۔

طبیعت بگڑنے پر ساتھیوں نے اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور موت کے منہ میں چلا گیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ثاقب سبھی کا لاڈلا تھا اور بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے کا شوقین تھا۔ متوفی مقامی طور پر ہونے والے ٹورنامنٹس میں حصہ لیتا تھا۔

spot_imgspot_img