spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

میری کارکردگی اچھی نہیں، ٹیم میں جگہ نہیں بنتی، محمد رضوان کا اعتراف

پی ایس ایل 11 میں راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے لاہور قلندرز سے شکست کے بعد ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے۔

لاہور قلندرز سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ میری کارکردگی اچھی نہیں میں خود کہتا ہوں میری ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔

انہوں نے کہا کہ میری پرفارمنس اچھی نہیں اسی وجہ سے ٹیم بھی صحیح نہیں کھیلی، میں انسان ہوں اور شاید میری پلاننگ میں کمی تھی، مجھ میں کمی تھی تبھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا، راولپنڈیز میں اس مرتبہ نوجوان کھلاڑیوں کو اوپر لانا مقصد ہے۔

یہ پڑھیں: لاہور قلندرز نے راولپنڈیز کو شکست دے کر پی ایس ایل 11 سے باہر کردیا

محمد رضوان نے کہا کہ جب ہارتے ہیں تو مثبت چیزیں لانا مشکل ہوجاتا ہے، مسلسل 7 میچ ہارنے کے بعد بھی مثبت چیزیں نکالنے کی کوشش کرتے ہیں، شاداب خان کا بیک اپ ابھی تک ہمیں نہیں مل سکا، کچھ کھلاڑی ہماری ٹیم سے مثبت انداز سے پاکستان کو مل سکتے ہیں۔

راولپنڈیز کے کپتان نے کہا کہ قسمت شاید ساتھ نہیں دے رہی، کرکٹ بائی چانس ہے ضروری نہیں نتائج ہمیشہ ساتھ دیں، خراب پرفارمنس پر میری ٹیم میں جگہ نہیں بنتی یہ میں خود کہتا ہوں، مجھ سے غلطیاں ہوئیں اس کا مقصد یہ نہیں کہ ہمت ہار بیٹھوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے کرکٹ جنون ہے اور میں اس کھیل سے محبت کرتا ہوں۔

spot_imgspot_img