spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

موٹرسائیکل سوار گینگ خطرناک انداز میں گرفتار، ویڈیو وائرل

لیڈز : برطانیہ میں پولیس نے طویل تعاقب کے بعد ایک خطرناک موٹر سائیکل گینگ کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا۔

برطانیہ کے ویسٹ یارکشائر میں تعاقب کے بعد پولیس نے ایک خطرناک موٹر سائیکل سوار گروہ کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹریفک سگنلز توڑتے، چلتی گاڑیوں کے درمیان تیز رفتاری سے لہراتے اور فٹ پاتھ پر موٹر سائیکل چڑھاتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

یہ ڈرامائی مناظر اس وقت سامنے آئے جب پولیس کو اطلاع ملی کہ 8 موٹر سائیکل سوار لیڈز اور ویسٹ یارکشائر کی سڑکوں پر انتہائی خطرناک انداز میں بائیک چلا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ موٹر سائیکل سوار گینگ گاڑیوں کے درمیان سے تیز رفتاری سے گزرتے اور چوراہوں پر تیز رفتاری سے نکلتے دیکھے گئے جس کے باعث اکثر مواقع پر حادثات ہوتے ہوتے رہ گئے۔

فضائی نگرانی پر مامور نیشنل پولیس ایئر سروس نے اتوار کی دوپہر اس گینگ کو فضا سے ٹریک کیا، جس کے بعد موٹر سائیکل سوار پولیس افسر نے کارروائی کرتے ہوئے ان کا تعاقب شروع کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گینگ کی قیادت کرنے والی موٹر سائیکل کا شہر بھر میں تعاقب کیا گیا، جس کے بعد پولیس افسر نے موٹر سائیکل کو نشانہ بنا کر سوار کو گرا دیا، یوں یہ تعاقب اختتام کو پہنچا۔

تعاقب کے بعد 27 سالہ شخص کو خطرناک ڈرائیونگ سمیت متعدد ٹریفک جرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا، تاہم بعد ازاں اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

spot_imgspot_img