spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہر ماہ 20 لیٹر پیٹرول پر موٹر سائیکل کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے یہ ریلیف تین ماہ کے لیے ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ انٹرسٹی، فریئر ٹرانسپورٹ کے لیے بھی 100 روپے فی لیٹر ایک ماہ کے لیے سبسڈی دیں گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کے لیے 1500 روپے ون ٹائم سبسڈی دیں گے، چھوٹے زمینداروں کو ڈیزل پر ون ٹائم 1500 روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ مال بردار گاڑیوں کو بھی 100 روپے فی لیٹر ایک ماہ کے لیے ریلیف دیا جائے گا، ٹرکوں کے لیے 70 ہزار، بڑی گاڑیوں کے لیے 80 ہزار روپے ایک ماہ کی سبسڈی ملے گی۔

یہ پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا اعلان

گڈز ٹرانسپورٹیشن کے ٹرکوں کے لیے 70 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی کا اعلان کیا جارہا ہے، پبلک سروس بسوں کے لیے ایک لاکھ روپے ہر ماہ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ سبسڈی سے متعلق فیصلے پر ایک ماہ بعد نظرثانی کی جائے گی، حکومت ریلوے کو بھی سبسڈی دے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 458 روپے 40 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 520 روپے 35 پیسے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 138 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد نئے نرخ بالترتیب 458 روپے 40 پیسے اور 520 روپے 35 پیسے ہوگئے۔ حکومتی اعلان کے بعد نئے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

spot_imgspot_img