spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

منشیات کے برسوں استعمال نے پیرس جیکسن کے چہرے کو کس طرح بگاڑا؟

پیرس جیکسن نے سوشل میڈیا ویڈیو میں اعتراف کیا ہے کہ منشیات کے برسوں استعمال کے باعث ان کی ناک کے اندر بہت بڑا سوراخ ہوچکا ہے۔

ہالی ووڈ گلوکارہ نے ان تباہ کن اثرات کا ایک کا انکشاف کیا جو برسوں کے منشیات کے استعمال نے اس کے جسم پر مرتب کیے، ٹک ٹاک پر پوسٹ کیے گئے کلپ میں مائیکل جیکسن کی 27 سالہ بیٹی نے اعتراف کیا کہ منشیات کے استعمال کے نتیجے میں اس کی ناک کے بیچ میں سوراخ ہوگیا تھا۔

پیرس جیکسن نے بتایا کہ میں نے کبھی اس پر توجہ نہیں دی اور بعض اوقات یہ بہت نمایاں ہو جاتا ہے جب میں اپنی ناک سے سانس لیتی ہوں تو سیٹی کی آواز آتی ہے کیوں کہ میری ناک کے دونوں حصوں کی دیوار کے بیچ میں سوراخ ہے۔

گلوکارہ نے اپنے سیل فون کی ٹارچ سے اپنے نتھنے پر روشنی ڈالی اور مداحوں کو اپنے ناک کے سوراخ کی ایک جھلک دکھائی۔

پیرس جیکسن کے نتھنوں کے درمیان ایک روشن سرنگ کا انکشاف ہوا جو ویڈیو میں دکھائی بھی دےرہا ہے، ان کی ناک سے نکلنے والی ‘سیٹی’ کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے۔

جیکسن نے منشیات کے استعمال کے بارے میں بتایا کہ وہ تقریباً سات سال سے اس حالت سے نمٹ رہی ہیں، جب وہ 20 سال کی تھیں تب سے انھیں اسکا سامنا رہا ہے۔

کلیولینڈ کلینک کے مطابق، ایک سوراخ شدہ سیپٹم (دونوں نتھنوں کے بیچ کی دیوار) ناک کے بیچ میں ٹشو میں ایک سوراخ ہوتا ہے جو نتھنوں کو الگ کرتا ہے، جسے سیپٹم کہا جاتا ہے۔

ڈاکٹر گہا کے سرجری اس کی مرمت کا آپشن ہو سکتی ہے، لیکن بہت سے لوگ اس حالت کے ساتھ زندہ رہتے ہیں، جو عام طور پر اتنی سنگین نہیں ہوتی کہ کسی بڑی مداخلت کی ضرورت ہو۔

مائیکل جیکسن کی بیٹی والد کے نقش قدم پر

spot_imgspot_img