spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ملیر اور لیاری ندی کے اطراف آبادیوں میں سیلابی پانی داخل

رپورٹ : سلمان لودھی/ نذیر شاہ / انجم وہاب

کراچی کے مضافات کی ندیوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد ملیر اور لیاری ندی کی سطح بلند ہونے سے سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کیرتھر پہاڑی رینج اور گڈاپ کاٹھور میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بارشوں کے باعث کراچی کے مضافات میں مول ندی، کھدیجی ندی، جرندہ ندی میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا ہے، چاروں ندیوں کا پانی اکٹھا ہو کر ملیر ندی میں شامل ہونے سے ملیر ندی کی سطح بلند ہوگئی۔

لیاری ندی میں بھی پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ملیر ندی کے اطراف کی آبادیوں میں پانی داخل ہونے لگا، رہائشیوں نے نقل مکانی شروع کردی، لوگ محفوظ مقامات کی جانب جانے لگے۔

کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد پانی کا بڑا ریلہ لیاری ایکسپریس وے پر آگیا، سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 2 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔

لیاری ایکسپریس وے پر سیلابی پانی گھروں کا سامان بہا کر لے گیا، لیاری ندی کا سیلابی پانی نشتر بستی کی ایک مسجد میں بھی داخل ہوگیا۔

‏سہراب گوٹھ حسن، نعمان کالونی میں علاقہ مکینوں کے سینے تک پانی آگیا ہے، لوگوں نے مدد کی اپیل کردی۔

دوسری جانب کراچی کے تمام علاقوں میں ریسکیو رضا کار متحرک ہیں۔ایدھی، چھیپا اور ریسکیو 1122 کے رضا کار اپنی جان پر کھیل کر شہریوں کی جان بچانے لگے، پولیس اور ٹریفک پولیس کی نفری بھی سڑکوں پر موجود ہے۔

دوسری جانب بارش کے باعث پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کے باوجود حکومتی عہدیداران، چیئرمین اور یوسی کی سطح پر نمائندے جائے وقوعہ سے تاحال غائب ہیں۔

کراچی کی نشر بستی اور عیسیٰ نگری کے اطراف پانی گھروں میں داخل ہوگیا، علاقوں میں پانی بھر جانے سے لوگ پھنس کر رہ گئے۔

سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ریسکیو 1122کی ٹیم پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے میں مصروف عمل ہے۔

spot_imgspot_img