spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

ملک بھر میں پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن رک گیا

کراچی : ایئر کرافٹ انجینئرز کے احتجاج کے باعث ملک بھر میں قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن رک گیا، پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازیں سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا۔

سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز سیپ کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ایئر کرافٹ انجینئرز نے طیاروں کی کلیرنس روک دی جس سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا، سی ای او کا رویے ٹھیک ہونے تک کام نہیں کرینگے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ایئر کرافٹ انجینئرز نے طیاروں کو اڑان کیلئے کلیئرنس دینے سے انکار کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای او پی آئی اے نے ایئر کرافٹ انجینئرز کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی، چیف ایچ آر افسر کو انجینئرزکے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

سی ای او پی آئی اے نے کہا ہے کہ فلائٹ آپریشن متاثر ہونے پر انجینئرز کیخلاف کارروائی کی جائے۔

ذرائع کے مطابق ایئرکرافٹ انجینئرز کےاحتجاج سے قومی ایئر لائن کی متعدد پروازیں متاثر ہوئی ہیں، پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازیں سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور، مدینہ، کراچی روٹس پر پی کے747 اور744پروازیں منسوخ جبکہ اسلام آباد، جدہ، پشاور روٹس پر پی کے741 اور736پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

کراچی، جدہ روٹس پر پی کے761اور832پروازیں روانہ نہ ہوسکیں، لاہور،ابوظہبی روٹس پر پی کے263 اور264  پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

اسلام آباد، دبئی، پشاور روٹس پر پی کے233اور284پروازیں متاثر ہوئی ہیں جبکہ اسلام آباد، دمام روٹس پر پی کے245 اور246 پروازیں روانہ نہ ہوسکیں، رات8بجے کے بعد سے کوئی بین الاقوامی پرواز روانہ نہیں ہوسکی۔

spot_imgspot_img