spot_img

ذات صلة

جمع

ٹرمپ کا دماغی توازن درست نہیں ہے، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز

واشنگٹن (6 اپریل 2026): امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے...

میٹرک کے امتحانات کی تاریخ میں توسیع

کراچی (5 اپریل 2026): میٹرک بورڈ نے سالانہ امتحانات...

ایران کی 97 ویں لہر : امریکی افسران کے خفیہ ٹھکانوں پر بھرپور حملے

تہران (5 اپریل 2026) : ایران کی پاسداران انقلاب...

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا دیا

لاہور (5اپریل 2026): ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ11 کے تیرہویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے کوئٹہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیل کر 7وکٹوں پر 166 رنز بنائے تھے جس میں کپتان سعود شکیل نے ففٹی بنائی جب کہ بیون جیکبز  نے 49 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جواب میں ملتان سلطانز نے 167 رنز کا ہدف 15 گیند پہلے حاصل کرلیا۔

شان مسعود نے 46 صاحبزادہ فرحان نے 32 رنز بنائے جبکہ حسن نواز نے 2 سعود شکیل اور الزاری جوزف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ احمد دانیال نے22 اور حسن نواز نے20رنز اسکور کیے۔

اسمتھ نے پی ایس ایل کیریئر کی پہلی ففٹی اسکور کی، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ نے پہلے کھیل کر7 وکٹ پر 166رنز بنائے، کپتان سعود شکیل نے 52، ملتان کی جانب سے محمد نواز نے تین، عرفات منہاس نے دو شکار کیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے گئے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسٹیون اسمتھ نے دھواں دار آغاز فراہم کیا اور پہلے ہی اوور میں چھکا اور دو چوکے لگائے۔

انہوں نے صرف 29 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور جوش فلپ کے ساتھ 71 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔

ملتان سلطانز کے شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے آخر تک کریز پر رہ کر ٹیم کو با آسانی ہدف تک پہنچایا، سلطانز نے 167 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

راولپنڈیز کی ناکامیوں کی ہیٹ ٹرک، اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی ہرا دیا

spot_imgspot_img