spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

مظفر گڑھ : گھر سے اغوا ہونے والا کمسن بچہ کیسے بازیاب ہوا؟ ویڈیو رپورٹ

مظفر گڑھ : جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں کمسن بچے کا اغوا اور اس کی بازیابی کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس نے مسلسل محنت کے بعد بالآخر پانچویں روز بعد اغواء کاروں کو پکڑ لیا جس کے بعد بیٹے کے غم میں افسردہ ماں کے چہرے کی خوشی دیدنی تھی،

پولیس نے 4 روز قبل اغواء کیے جانے والے 14 ماہ کے بچے عبدالحنان ولد محمد بلال کو ایک مسافر وین سے بازیاب کروا لیا۔

ایس ایچ او تھانہ صدر افتخار ملکانی کے مطابق اغواء ہونے والے 14 ماہ کے بچے کو سلطان کالونی کے قریب ایک مسافر وین سے بازیاب کروا لیا گیا، ملزمہ بچے کو دوسری جگہ منتقل کر رہی تھی جس دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق ملزمہ 4 روز تک مغوی بچے عبدالحنان کو لے کر مختلف مقامات پر سفر کرتی رہی۔ ایس ایچ او تھانہ صدر افتخار ملکانی نے یہ بھی بتایا کہ مغوی بچے کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

spot_imgspot_img