spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنے پر بھارتی وزیر کا گھٹیا ترین ردعمل، ویڈیو دیکھیں

نتیش کمار نے ڈاکٹر نصرت کا نقاب کھینچا مگر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، مودی نواز لیڈروں کی اقلیتوں کے لیے بدبودار سوچ سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ریاست اترپردیش کے وزیر سنجے نشاد نے تو اخلاقی پستی کی انتہا کردی، سنجے نے اپنی مکروہ سوچ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حجاب چھونے پر اتنا شور ہورہا ہے کہیں اور ہاتھ لگ جاتا تو کیا ہوتا۔

بھارتی ریاست کے وزیر سنجے نشاد نے وزیراعلیٰ بہار کی حرکت پر کہا کہ وہ بھی تو آدمی ہیں ان کے پیچھے نہیں پڑجانا چاہیے، ان کا چہرہ وغیرہ چھوا جاتا تو تب کیا کرتے آپ لوگ۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ بہار کی قبیح حرکت پر راکھی ساونت کا زبردست ردعمل

یہ گھٹیا ترین بات یوپی کے وزیر نے ہنستے ہوئے کہی جس پر ان پر ہرطرف سے لعن طعن کی جارہی ہے اور انھیں گھٹیا سوچ کا عکاس قرار دیا جارہا ہے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ بہار کی جانب سے نقاب کھینچے کی قبیح حرکت پر ڈاکٹر نصرت نے سرکاری نوکری نتیش کمار کے منہ پر دے ماری ہے اور سرکاری نوکری لینے سے انکار کردیا ہے۔

اس کے علاوہ بالی ووڈ کی سابق اداکارہ زائرہ وسیم اور رقاصہ راکھی ساونت نے بھی نقاب کھینچنے پر وزیراعلیٰ بہار نتیش کمار کے طرز عمل کی شدید مذمت کی ہے اور اسے خواتین کی تذلیل قرار دیا ہے۔

spot_imgspot_img