spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

مسافر ایئرپورٹ پر جاکر یہ غلطی بھول کر بھی نہ کریں، اے ایس ایف عہدیدار نے بتا دیا

بیرونِ ملک سفر کرنے والے متعدد پاکستانیوں کو ایئرپورٹ پر آف لوڈ کرنے کی خبریں گزشتہ دنوں زیادہ گردش میں تھیں، تاہم اس کی وجوہات مختلف تھیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) محمد کاشف اور لیڈی سب انسپکٹر سدرہ افسر نے شرکت کی اور ویزا، ڈاکومنٹس اور امیگریشن کے مسائل سے متعلق خصوصی گفتگو کی۔

اے ایس ایف عہدیداران نے ناظرین کو ان مسائل کے سدباب کے بارے میں بتایا، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کاشف نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر کسی بھی مسافر کو صرف 2 وجوہات کی بنا پر روکا جاتا ہے جن میں وہ ملکی یا ہوائی اڈے کے قوانین کی پاسداری نہیں کرتا یا کسی غیر قانونی کام میں ملوث ہو۔

لیڈی سب انسپکٹر سدرہ افسر نے کہا کہ اگر کوئی بھی مسافر ایئرپورٹ روانگی سے قبل ان ہدایات پر عمل کرلے تو وہ بہت سی پریشانیوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ جس میں سفری دستاویزات، بشمول پاسپورٹ ویزا قومی شناختی کارڈ اور ٹکٹس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اپنا سامان خود پیک کرکے لاک کریں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ کسی بھی اجنبی شخص سے کوئی سامان یا پیکٹ ہرگز نہ لیں بصورت دیگر پکڑے جانے کی صورت میں ذمہ دار آپ ہی ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر مسافروں کو عملے کی جانب سے کسی قسم کی کرپشن یا کوئی ناانصافی کا مسئلہ درپیش ہو تو وہ ادارے کی ویب سائٹ، ڈی جی کو ای میل اور پی ایم پورٹل پر بھی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے امور کے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ماضی میں ایئرپورٹس پر مسافروں کو آف لوڈ کرنے کی خبروں کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی تھی کہ آئندہ کسی بھی مسافر کو دوبارہ ایسے آف لوڈ نہ کیا جائے۔

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو آف لوڈ کیوں کیا گیا؟ اصل وجہ سامنے آگئی

spot_imgspot_img