spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

مزدوروں کو ’ورکرز کارڈ‘ سے کیا سہولتیں ملیں گی؟

کراچی (21 ستمبر 2025): سندھ حکومت کی جانب سے صنعتی مزدوروں کے لیے ورکرز ویلفیئر کارڈ کے تحت بڑے پیمانے پر فلاحی منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

سیکریٹری محنت رفیق قریشی نے کہا ہے کہ ورکرز ویلفیئر کارڈ کے تحت صنعتی مزدوروں کو 7 لاکھ روپے کی حادثاتی ہیلتھ انشورنس، 10 ہزار ای موٹر سائیکلوں اور سلائی میشنوں کی تقسیم سمیت بہت کچھ اور بھی میسر آئے گا۔

انھوں نے کہا ورکرز ویلفیئر کارڈ سے محنت کشوں کی زندگی کا نیا روشن باب کھلے گا، سندھ پہلا صوبہ ہے جس نے پورے ملک کے 270 سے زائد اسپتالوں میں محنت کشوں کے لیے 7 لاکھ روپے تک کی حادثاتی ہیلتھ انشورنس کا اعلان کیا ہے۔

سیکریٹری محنت رفیق قریشی
سیکریٹری محنت سندھ رفیق قریشی

رفیق قریشی نے کہا محنت کش ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور ان کی خوش حالی اوّلین ترجیح ہے، جلد 10,000 ای موٹر سائیکلیں صنعتی خواتین اور اقلیتی صنعتی مزدوروں کو دینے جا رہے ہیں، جو ایک بڑا اور فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ انھوں نے کہا اس منصوبے سے خواتین اور اقلیتی برادری کے محنت کشوں میں خوش حالی اور ماحول پر بھی مثبت اثرات آئیں گے۔

آج پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟

سیکریٹری محنت کے مطابق خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے جلد سلائی میشنوں کی تقسیم بھی شروع کی جائے گی، ورکرز ویلفیئر کارڈ کے بڑے منصوبے پر محنت کشوں کی مشکلات کو محسوس کرتے ہوئے کام شروع کیا گیا ہے، جس سے ان کی پریشانیاں کم ہو جائیں گی۔

انھوں نے کہا اب محنت کش لائن میں نہیں لگے گا بلکہ ورکرز ویلفیئر کارڈ کے استعمال سے بہ آسانی سہولیات حاصل کر سکے گا۔ شادی گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ جیسی سہولیات بھی ورکرز ویلفیئر کارڑ سے بہ آسانی حاصل ہوں گی۔

رفیق قریشی نے یہ بھی کہا کہ محنت کشوں کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جو صنعت مزدور کو رجسٹر نہیں کرے گی اس کے خلاف سخت کاروائی ہوگی، محنت کش طبقہ بھی اپنے حقوق کو سمجھے اور خود کو رجسٹرڈ کروائے۔

spot_imgspot_img