spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

’مرتضیٰ وہاب کو ہر ہفتے لاہور کا چکر لگانا چاہیے‘

کراچی (29 مئی 2026): پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار فیصل قریشی نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ہر ہفتے لاہور کا چکر لگانے کا مشورہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہمارے مہمان‘ کی میزبان امر خان نے فیصل قریشی سے سوال کیا کہ سیاستدانوں میں اگر مرتضیٰ وہاب کو کوئی مشورہ دینا ہو تو آپ کیا کہیں گے؟

اس پر فیصل قریشی نے جواب دیا کہ کراچی کے حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہی مشورہ دوں گا کہ مرتضیٰ وہاب ہر ہفتے لاہور کا ایک چکر لگانا چاہیے تاکہ انسپیریشن لیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور اور کراچی کا موازنہ نامناسب ہے، مرتضیٰ وہاب

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ جیسے ہم بھی کرتے ہیں، دوسرے فنکاروں سے ملتے ہیں تو ایسے ہی جا کے ایک چکر لگا کے آتے ہیں۔

یاد رہے کہ 29 اپریل 2026 کو میئر کراچی ترقیاتی کام دیکھنے کیلیے لاہور گئے تھے جہاں انہوں نے صوبائی وزیر بلال یاسین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن انتظامیہ کے ساتھ لاہور کا کام دیکھنے آیا ہوں۔

میئر کراچی نے کہا تھا کہ کارپوریشن اور واسا کے درمیان ایم او یو سائن کرنا چاہتے ہیں، کراچی کا لاہور سے تقابل کرنے سے لڑائی جھگڑا ہوتا ہے، ہم سیاسی کشمکش میں کراچی لاہور کی لڑائی دکھا کر ملک کی خدمت نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ملک کی مثبت امیج کو دکھانے کی ضرورت ہے، کراچی پاکستان کو پالتا نہیں لیکن کمرشل دارالخلافہ ہے۔

spot_imgspot_img