spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

مدارس کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، فضل الرحمان

کراچی: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مدارس کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عدم تشدد کا فلسفہ شیخ الہند نے دیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کےساتھ دشمنی کے نام پر اپنے سروں پر ٹوپیاں نہ سجایا کرو، ہم نے ہمیشہ ایک نصاب اور تعلیم کی بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم کے بعد کچھ لوگ خود کو عقل کل سمجھتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

انھوں نے کہا کہ ہمیں خطرہ اپنی حکومت، بیوروکریسی اور صنعت کار سے ہے، آپ اپنے ملک کے نظریہ کو تباہ کررہے ہیں، میں پاکستان کو طاقتور دیکھنا چاہتا ہوں۔

سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تاثر دیا جاتا ہے کہ دینی مدارس میں نوجوانوں کی صلاحیتیں محدود کردی جاتی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں معاشرے کے اپنے لوگوں سے ملنا پڑتا ہے، لوگوں کے دماغوں میں دینی مدارس سے متعلق تحفظات ڈالے گئے۔

بانی پی ٹی آئی کو وزیر اعظم بنایا تھا اور نہ بلاول کو بناؤں گا، مولانا فضل الرحمان

spot_imgspot_img