spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

مادھوری ڈکشت ایشوریا رائے کے دفاع میں آگئیں

(31 مئی 2026): بولی وڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشت کانز فلم فیسٹیول میں ایشوریا رائے پر ہونے والی تنقید کے خلاف میدان میں آگئیں۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق مادھوری ڈکشت نے اپنی فلم ’دیوداس‘ کی شریک اداکارہ ایشوریا رائے کی حمایت میں آواز اٹھائی جنہیں کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپیٹ پر ان کی ظاہری شکل و صورت کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایشوریا رائے گزشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے کانز میں شرکت کر رہی ہیں، لیکن 2026 کے ریڈ کارپیٹ سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آن لائن ٹرولنگ اور باڈی شیمنگ کا نشانہ بنیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشوریا رائے کا نوجوان اداکاراؤں کو مخلصانہ مشورہ

مادھوری ڈکشت نے انڈین میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایشوریا رائے نے عالمی سطح پر بھارت کی نمائندگی کر کے ایک شاندار مقام بنایا اور ان کی شکل و صورت پر اس طرح تنقید کرنا نوجوانوں کو غلط پیغام دیتا ہے۔

’وہ پچھلے 20 سالوں سے کانز جا رہی ہیں۔ انہوں نے پورے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ وہ ایک عالمی اسٹار ہیں۔ بطور مس ورلڈ انہوں نے ملک کیلیے بہت کچھ کیا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ آپ انہیں وزن ناپنے والے اسکیل کے کسی ہندسے، لباس کے سائز یا کیلنڈر کے سالوں کی گنتی تک محدود نہیں کر سکتے، آپ ان کی حیثیت کو اس طرح کم نہیں کر سکتے، وہ خوبصورت ہیں، وہ ظاہری طور پر بھی خوبصورت لگتی ہیں، لیکن وہ اندر سے بھی خوبصورت ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں اداکاراؤں نے فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی مشہور فلم ’دیوداس‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا

spot_imgspot_img