spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

لاہور : موٹرسائیکل پر لڑکی کے ساتھ خطرناک ون ویلنگ کی ویڈیو وائرل

لاہور شہر کی شاہراہوں پر مختلف لڑکیوں کو موٹرسائیکل پر پیچھے بٹھا کر خطرناک ون ویلنگ کرنے کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے لاہور میں سخت کریک ڈاؤن کے باوجود شہر کی شاہراہوں پر ون ویلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ منچلے نوجوان اس طرح کی ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرتے ہیں جس کے رجحان میں مزید اضافہ ہورہا ہے اور پولیس اس تماشے پر مکمل طور پر قابو پانے میں ناکام ہے۔

اب دنوں ایک لڑکی کے ساتھ موٹرسائیکل سوار لڑکے کی ون ویلنگ کی ویڈیو سشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں ایک موٹر سائیکل سوار لڑکے ایک لڑکی کو ساتھ بٹھا کر کینال روڈ پر ون ویلنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ ون ویلرز شعبدہ باز نوجوان اپنے ساتھ دیگر عام شہریوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں، شہریوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں : ون ویلنگ کرنے والے ہوشیار، ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ماہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، فیصلے کے مطابق ون ویلنگ اور ریسنگ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت اجلاس میں ایس پی ٹریفک، تمام ڈی ایس پیز اور محرران اور بیٹ انسپکٹرز کو سخت ہدایت دی گئی تھیں۔

spot_imgspot_img