spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

لاریجانی کی شہادت پر ایرانی سپریم لیڈر کا بیان، دشمن کو دوٹوک پیغام دے دیا

تہران (18 مارچ 2026): ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی شہادت پر سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے دشمن کو دوٹوک پیغام دے دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے علی لاریجانی کی شہادت کی سرکاری تصدیق کے تقریباً ایک دن بعد بیان جاری کیا ہے۔

نیم ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کی جانب سے جاری بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ انہیں علی لاریجانی کی شہادت کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا۔

انہوں نے شہید کو ایک ذہین، پرعزم فرد اور ایران کے سیاسی نظام کی ایک ممتاز شخصیت قرار دیا۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایسی شخصیت کا قتل بلاشبہ ان کی اہمیت اور اسلام کے دشمنوں کی ان کے خلاف نفرت کی حد کو ظاہر کرتا ہے۔

’اسلام دشمنوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اسلامی نظام کے درخت کی جڑوں میں بہنے والا یہ خون اسے مزید مضبوط بناتا ہے اور یقیناً ہر خون کی ایک قیمت ہوتی ہے جو شہدا کے مجرم قاتلوں کو جلد ہی چکانی پڑے گی۔‘

spot_imgspot_img