spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

قرض خواہ نے مقروض کی 4 سالہ بیٹی اغوا کرلی

بھکر : ادھار کی رقم واپس نہ کرنے پر ملزم نے شہری کی 4 سالہ بیٹی کو اغوا کرلیا، بچی کو بازیاب کرانے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز بھکر کے نمائندے غلام عباس کی رپورٹ کے مطابق بھکر کے علاقے کلور کوٹ میں قرض ادا نہ کرنے پر قرض خواہ نے مقروض کی چار سالہ بچی اغوا کرلی۔

پولیس کے مطابق تحصیل کلور کوٹ میں ظہیر نامی ملزم مبینہ طور پر بچی کو گھر کے باہر سے اغوا کر کے لے گیا۔

رپورٹ کے مطابق مغویہ بچی کے باپ نے ملزم سے رقم ادھار لے رکھی تھی، رقم واپس نہ کرنے پر ملزم نے بچی کو اغوا کیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او بھکر کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے، بچی بازیاب کروا کر ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں : چرچ سے گھر لوٹنے والی 13 سالہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی

بھارت کے ضلع کھمام میں جنسی زیادتی کا ایک ہولناک واقعہ رونما ہوا ہے، آٹھویں جماعت کی 13سالہ طالبہ کو اس کے گاؤں کے تین نوجوانوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رات ساڑھے 8 بجے آٹھویں جماعت کی 13 سالہ طالبہ چرچ سے گھر واپس لوٹ رہی تھی۔

تینوں نابالغ ملزمان نے اسے یہ بتانے کے بہانے اس سے رابطہ کیا کہ اس کے چھوٹے بھائی کی بینائی چلی گئی ہے۔

ملزمان کے بیان سے گمراہ ہو کر لڑکی ان کے پیچھے ایک گھر میں چلی گئی جہاں تینوں نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

spot_imgspot_img