spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

قادری ہاؤس سے اسلحہ ملتا اور وہیں واپس جمع ہوتا تھا، بھتہ خور ملزم کے انکشافات

کراچی : ایس آئی یو سے فائرنگ کے تبادلے میں گزشتہ روز گرفتار ہونے والے بھتہ خور ملزم ریحان الدین عرف ڈاکٹر  نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔

نیو ایم اے جناح روڈ کار شوروم پر فائرنگ کرنے والے گرفتار مرکزی ملزم ریحان عرف ڈاکٹر نے کراچی کے تاجروں اور دکانداروں سے بھتہ خوری کے حوالے سے ساری تفصیل بیان کردی۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ ریحان عرف ڈاکٹر نے حلقہ این اے 238 سے قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا تھا جس میں شکست ہوئی۔

دوران تفتیش ملزم نے بتایاکہ وہ جواد قادری عرف واجہ براہ راست صمد کاٹھیاواڑی کیلئے کام کرتا ہے، کراچی میں جواد قادری بھتہ خوری کا سب سے بڑا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔

ملزم ریحان عرف ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ سنی تحریک کے مرکز قادری ہاؤس سے اسلحہ ملتا اور واپس وہیں جمع ہوتا تھا۔

ایم اے جناح روڈ پر شوروم مالک سے بھتے کے واقعے بارے میں ملزم نے بتایا کہ ہمیں اس کی معلومات ملی تھیں تو شاہزیب کو شوروم پر فائرنگ کرنے کے لیے بھیجا تھا۔

اس تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتے کی رقم ملنا تھی جس میں سے میں 25 لاکھ روپے رکھتا اور باقی 25 لاکھ خبر دینے والے کو دیتا تھا۔

ملزم ریحان عرف ڈاکٹر نے بتایا کہ صمد کاٹھیاواڑی کے کارندے، نیو کراچی، جمشید روڈ، لانڈھی اور دیگر علاقوں میں رہتے ہیں، 10سے زائد بھتہ خور ہر وقت رابطے میں رہتے ہیں۔

کراچی : کار شوروم پر فائرنگ، بھتہ خور گروہ کا ملزم مقابلے کے بعد گرفتار

spot_imgspot_img