spot_img

ذات صلة

جمع

فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین اور کیپ ورڈے کا میچ بغیر کسی گول کے برابر

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اسپین اور کیپ ورڈے کا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں گروپ ایچ کا میچ اسپین اور کیپ ورڈے کے مابین کھیلا گیا مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کرسکی اور میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔

دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

FIFA World Cup 2026 Fixtures and Results | Today’s Schedule of Football Matches | ARY News

رینکنگ میں 64ویں نمبر کی ٹیم کیپ ورڈے نے اسپین کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا۔

کیپ ورڈے کے گول کیپر وزینا نے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حریف کے کئی حملے ناکام بنائے۔

میچ میں اسپین نے کئی مرتبہ گول کرنے کی کوششیں کی۔ گول پر 7 نشانے کیپر نے ناکام بنائے۔ کیپ ورڈے کی دفاعی لائن نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FIFA World Cup (@fifaworldcup)

اس سے قبل کھیلے گئے گروپ ایف کے میچ میں سویڈن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیونس کو 1-5 سے شکست دی تھی۔

سویڈن کے یاسین آئری نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول داغے اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے علاوہ الیکزینڈر لائسک، وکٹر گیوکیرس اور متیاس سونبرگ نے ایک، ایک گول کرکے سویڈن کی برتری کو مزید مستحکم بنایا۔

تیونس کی جانب سے میچ کا واحد گول عمر ریکک نے 43 ویں منٹ میں اسکور کیا تھا۔

spot_imgspot_img