شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل رحمان اپنی ڈانس کی ویڈیو شیئر کرکے تنقید کا نشانہ بن گئے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار فیصل رحمان نے کچن میں ڈانس کرتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کیپ پہنے موسیقی پر جھوم رہے ہیں۔
اداکار کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو متاثر نہ کرسکی۔
ایک صارف نے لکھا کہ ہم آپ کی بہت عزت کرتے ہیں لیکن یہ نہ کیا کریں، دوسرے صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کیا کہتے ہیں؟
یہ پہلی بار نہیں کہ اداکار نے اس نوعیت کی کوئی ویڈیو شیئر کی ہو۔ اس سے قبل بھی ان کی ایک ویڈیو پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل سامنے آ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ فیصل رحمٰن ایک انٹرویو میں واضح کر چکے ہیں کہ ان کی حقیقی شخصیت اسکرین پر نظر آنے والے کرداروں سے مختلف ہے۔ یہی تضاد شاید ان کی سوشل میڈیا موجودگی پر ہونے والے ردعمل کی وجہ بنتا ہے۔



