spot_img

ذات صلة

جمع

فنانس ایکٹ میں ترامیم: پی آئی اے جہازوں پر سیلز ٹیکس معاف، پنسل، قلم، شارپنر پر 10 فی صد سیلز ٹیکس

اسلام آباد (23 جون 2026): پارلیمنٹ کی ہدایات کے مطابق آیندہ مالی سال کے فنانس ایکٹ میں ترامیم کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، جس کے مطابق پی آئی اے کے جہازوں پر 15 سال تک سیلز ٹیکس معاف، جب کہ بچوں کی پنسل، قلم، شارپنر پر 10 فی صد کا رعایتی سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

فنانس بل کے مطابق یکم جولائی سے وفاق میں 1000 سی سی تک گاڑی پر ون ٹائم 10 ہزار روپے فکس ٹیکس عائد ہوگا، 2010 سے پہلے کے ماڈل کی 1000 سی سی تک گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکس 20 ہزار ہوگا، 1001 سے 1300 سی سی تک گاڑیوں پر ٹوٹل انوائس کے 0.3 فی صد ٹوکن ٹیکس ہوگا۔

یکم جولائی سے وفاق میں ٹوکن ٹیکس ٹوٹل انوائس کے 0.25 فی صد کے برابر کیا جائے گا، 2010 سے پہلے کے ماڈلز کی گاڑیوں پر 2500 روپے ٹوکن ٹیکس عائد ہوگا، 2010 کے بعد کے ماڈل کی ان گاڑیوں پر 6200 روپے ٹوکن ٹیکس عائد ہوگا، 2010 کے بعد کی گاڑیوں پر پہلے 1500 روپے ٹوکن ٹیکس عائد تھا۔

فنانس بل کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 182 میں ترامیم منظور کی گئی ہیں، ٹیکس قابل آمدن پر عائد ٹیکس یا گزشتہ تین سال کا زیادہ ٹیکس قابل اطلاق ہوگا۔

spot_imgspot_img