spot_img

ذات صلة

جمع

فلڈ وارننگ سسٹم کی چوری : سیلاب کا خطرہ مزید بڑھ گیا

کراچی : خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں سیلاب...

یو اے ای کی پہلی مسافر ٹرین : ریاستوں کے فاصلے سمٹ گئے

ابوظبی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے...

پرتگال نے ازبکستان کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کی پہلی جیت حاصل کر لی

ٹیکساس (24 جون 2026): پرتگال نے ازبکستان کو شکست...

فلڈ وارننگ سسٹم کی چوری : سیلاب کا خطرہ مزید بڑھ گیا

کراچی : خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں سیلاب سے قبل خبردار کرنے کے لیے نصب کیے گئے ارلی فلڈ وارننگ سسٹم کے اہم آلات کی چوری اور تخریب کاری نے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کمراٹ اور منیال سمیت مختلف وادیوں میں نصب متعدد اسٹیشنوں نے سگنلز بھیجنا بند کر دیا ہے، جس سے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور اچانک آنے والے سیلابوں کی بروقت پیشگوئی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ریجنل میٹرولوجیکل سینٹر پشاور کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فہیم نے ارلی فلڈ وارننگ سسٹم کی تنصیب سے متعلق اہم باتیں بیان کیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ نظام اقوام متحدہ کے تعاون اور گرین کلائمیٹ فنڈ کے تحت نصب کیا گیا تھا تاکہ حساس گلیشیائی علاقوں کی مسلسل نگرانی کی جا سکے۔ منصوبے کے تحت 8وادیوں میں تقریباً 85 جدید آلات نصب کیے گئے تھے جن میں آٹومیٹک ویدر اسٹیشن، بارش ناپنے والے آلات، واٹر لیول سینسرز اور دیگر حساس ڈیوائسز شامل تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض مقامات پر سیلاب اور موسمی اثرات کے باعث آلات کو نقصان پہنچا، تاہم متعدد مقامات سے بیٹریاں، سولر پینل، سینسرز اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 14 اسٹیشن متاثر ہوئے اور ان سے ڈیٹا کی ترسیل رک گئی۔

ڈاکٹر محمد فہیم کے مطابق یہ انتہائی جدید اور مہنگا درآمدی سامان ہے، جس کے ایک مکمل آٹومیٹک اسٹیشن کی مالیت 50 سے 70 لاکھ روپے یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ تاہم ان کے بقول اصل اہمیت آلات کی قیمت نہیں بلکہ انسانی جانوں کے تحفظ میں ان کے کردار کی ہے، کیونکہ یہی نظام ممکنہ سیلاب سے قبل مقامی آبادی کو خبردار کرتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرا دی ہے جبکہ صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ بھی معاملے کی نگرانی کر رہی ہے۔

اگرچہ 85 میں سے 58 آلات اب بھی فعال ہیں اور ان سے موصول ہونے والے ڈیٹا کی بنیاد پر وارننگز جاری کی جا رہی ہیں۔

چلاس میں کلاؤڈ برسٹ سے سیلاب نے شدید تباہی مچا دی

spot_imgspot_img