spot_img

ذات صلة

جمع

سعودی عرب سے پروازیں، مسافروں کے لیے بڑی خبر آگئی

سعودی عربین ایئرلائنز  نے 11 اپریل بروز ہفتے سے...

’حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا‘

وزارت اطلاعات و نشریات کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

حزب اللہ کا اسرائیل کیساتھ براہ راست مذاکرات سے صاف انکار

بیروت (9 اپریل 2026): لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب...

اگلے میچ میں بھرپور کم بیک کریں گے، معین علی

کراچی کنگز کے تجربہ کار آل راؤنڈر معین علی...

فلم انڈسٹری میں اداکاراؤں کیلیے محدود مواقع، تمنا بھاٹیہ نے کیا کہا؟

(9 اپریل 2026): نامور بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے فلم انڈسٹری میں اداکاراؤں کیلیے موجود محدود مواقع پر اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔

انڈین میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں تمنا بھاٹیہ نے اپنی آنے والی فلموں کے بارے میں جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی تمام فلموں کی یکے بعد دیگرے ریلیز کیلیے بہت پُجوش ہوں۔

تمنا بھاٹیہ نے کہا کہ یہ بہت دلچسپ ہے کہ بہت کم اداکاروں اور خاص طور پر اداکاراؤں کو اس طرح کے مواقع ملتے ہیں، مجھے اس انڈسٹری میں 21 سال ہو چکے ہیں لیکن مجھے اب بھی ایسا لگتا ہے جیسے میں نے ابھی آغاز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجھ سے جھوٹ بالکل برداشت نہیں ہوتا: تمنا بھاٹیہ

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں ملنے والی پذیرائی پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہ آج بھی خود کو ایک نئی اداکارہ کی طرح تروتازہ محسوس کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شائقین نے انہیں ہمیشہ بہت محبت سے نوازا ہے خاص طور پر جنوبی بھارت میں، لیکن اب پورے ملک سے ملنے والی محبت ان کیلیے خوش آئند اور عاجزی کا باعث ہے اور وہ اس پیار کا بدلہ اپنے کام کے ذریعے چکانا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ 31 جنوری 2026 کو تمنا بھاٹیہ نے نئی دہلی میں ایک برانڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس برانڈ کی ایمبیسڈر ہونے کے ناطے وہ ڈائریکٹر منیش گپتا اور اداکار روہت رائے کے ساتھ موجود تھیں۔

تمنا بھاٹیہ کی اگلی فلم ’ون‘ ہے جس کی ہدایت کاری دیپک مشرا اور ارونابھ کمار نے کی ہے۔ ایکتا کپور کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں اداکارہ کے ساتھ سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم رواں سال 28 اگست کو رکھشا بندھن کے موقع پر سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔

spot_imgspot_img