فرانس میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے ساحل پر جانے والے 13 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ ویک اینڈ کے دوران پیش آیا جب ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے شہریوں نے ساحل کا رخ کیا تھا۔
شدید درجہ حرارت کے باعث 3 معمر افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
فرانس میں ہزاروں اسکولوں کو پیر کے روز بند کر دیا گیا یا ٹائم ٹیبل میں ترمیم کی گئی جبکہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت اس ہفتے جون کا ریکارڈ بھی توڑ سکتا ہے۔
یہ پڑھیں: فرانس میں ریکارڈ توڑ گرمی : 7 افراد ہلاک
فرانسیسی وزیر صحت اسٹیفنی رسٹ کا کہنا ہے کہ کئی دنوں تک موسم گرم رہے گا ہمیں نہیں معلوم کہ درجہ حرارت کب گرنا شروع ہوگا۔
سول سیفٹی سروس کے ترجمان جیروم بولانجر نے کہا کہ صرف ان جگہوں پر تیراکی کریں جہاں پر ریسکیو اہلکار موجود ہوتے ہیں۔
موسمیاتی ایجنسی میٹیو فرانس نے کہا ہے کہ 49 علاقائی انتظامی علاقے ریڈ ہیٹ ویو وارننگ کے تحت ہوں گے جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا تھا۔



