spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

فاطمہ ثنا کو مرگی کے دورے پڑے تو خود کو بے بس محسوس کیا، وجے ورما

بالی ووڈ اداکار وجے ورما کا کہنا ہے کہ فاطمہ ثنا شیخ کو سیٹ پر مرگی کے دورے پڑے تو میں نے خود کو بے بس محسوس کیا۔

اداکار وجے ورما فلم ’گستاخ عشق‘ میں فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ اداکاری کررہے ہیں، حالیہ انٹرویو نے انہوں نے بتایا کہ فاطمہ ثنا شیخ کو دورے پڑے اس وقت میں انہیں دیکھ کر بے بس محسوس کررہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم شوٹنگ کررہے تھے، مجھے لگتا ہے کہ انہیں معلوم ہوا کہ کچھ ہورہا ہے، اس لیے انہوں نے مجھے اور ٹیم کے 2-3 لوگوں کو پہلے ہی خبردار کردیا تھا، اور ہمیں گائیڈ لائنز دی تھیں کہ جب انہیں دورہ پڑتا ہے تو کیا کرنا چاہیے، میں نے سوچا کہ وہ ہمیں ڈرانے کے لیے ایسا کہہ رہی ہیں۔

یہ پڑھیں: وجے ورما سے علیحدگی کے بعد تمنا بھاٹیہ نے ذاتی زندگی کے بارے میں کیا کہا؟

وجے نے وہ لمحہ یاد کیا جب فاطمہ کو دورہ پڑا تھا اور انہوں نے مدد کیسے کی تھی، اداکار کا کہنا تھا کہ رات گئے پیک اپ کے وقت میں باہر بیٹھا کتاب پڑھ رہا تھا کہ میں نے کچھ سنا اور اس وقت تک انہیں دورہ پڑ گیا، میں بہت کمزور اور بے بس محسوس کررہا تھالیکن پھر مجھے وہ تمام باتیں یاد آگئیں جو انہوں نے مجھے بتائی تھیں۔

اداکار کے مطابق انہوں نے شوٹ پر ایک بیڈ خالی کرکے انہیں لٹایا اور لوگوں سے کہا کہ وہ ان کے سر پر ہاتھ رکھیں اور میں نے ان کے سر پر ہاتھ رکھنے کا انتظار کیا پھر ہم انہیں گاڑی میں ہوٹل لے گئے وہ جاگ رہی تھیں لیکن انہیں سب کچھ یاد نہیں تھا۔

واضح رہے کہ ’گستاخ عشق‘ کو ویبھو پوری نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس میں نصیر الدین شاہ اور شاریب ہاشمی بھی اہم کرداروں میں موجود ہیں فلم 28 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

spot_imgspot_img