spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

عمان سمیت مشرق وسطیٰ میں کون سے امتحانات ملتوی اور منسوخ کر دیے گئے؟

مسقط (5 مارچ 2026): اسرائیل، امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے سبب عمان سمیت مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک میں امتحانات ملتوی اور منسوخ کر دیے گئے۔

ٹائمز آف عمان کی رپورٹ کے مطابق سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر عمان و دیگر مشرق وسطیٰ کے ممالک میں دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات منسوخ اور بارہویں جماعت کے امتحانات ملتوی کر دیے۔

سی بی ایس ای کی جانب سے سرکلر کے مطابق 7 مارچ سے 11 مارچ 2026 تک ہونے والے دسویں جماعت کے تمام امتحانات منسوخ تصور کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ وہ امتحانات جو پہلے 2 مارچ، 5 مارچ اور 6 مارچ کو ملتوی کیے گئے تھے انہیں بھی اب منسوخ کر دیا گیا۔

ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں

بورڈ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں دسویں جماعت کے امیدواروں کے نتائج کے اعلان کے طریقہ کار کے بارے میں بعد میں مطلع کیا جائے گا۔ بارہویں جماعت کیلیے 7 مارچ کو ہونے والا امتحان ملتوی کر دیا گیا جس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سی بی ایس ای نے کہا کہ وہ 7 مارچ کو صورتحال کا دوبارہ جائزہ لے گا اور 9 مارچ سے شیڈول امتحانات کے حوالے سے مزید ہدایات جاری کرے گا۔

فیصلے کا اطلاق بحرین، ایران، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سی بی ایس ای سے ملحقہ اسکولوں پر ہوتا ہے، طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اسکولوں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں اور سرکاری اعلانات پر نظر رکھیں۔

spot_imgspot_img