spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

عدنان صدیقی نے ہاتھ جوڑ کر عوام سے اہم اپیل کردی

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے ہاتھ جوڑ کر عوام سے اہم اپیل کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’بز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ میں ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ آپ جانوروں کی اوجھڑی گلی محلوں میں نہ پھینکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کو تھیلی میں بند کرکے ایک مخصوص جگہ پر رکھ دیں جہاں سے اسے انتظامیہ اٹھا کر لے جائے۔

اداکار نے کہا کہ یہ جو خون سڑکوں پر پھیلا رہے ہیں یہ نہ کریں اسے فوراً دھو دیں۔

ایک سوال کے جواب میں عدنان صدیقی نے کہا کہ عید پر اب زیادہ تیاری نہیں کرتا، وقت کے ساتھ ساتھ اندازہ ہوجاتا ہے کہ اب آپ کو اتنا زیادہ تیار ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

اداکار نے کہا کہ کُرتے شلوار ہے جو کافی تعداد میں ہیں کوئی بھی نکال کر پہن لیتا ہوں لیکن چھوٹی عید ہو یا بڑی عید میں نماز کے لیے سفید رنگ کا لباس ہی زیب تن کرتا ہوں، اس کے بعد کوئی دوسرا لباس پہن لیتا ہوں۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ قربانی سامنے بیٹھ کر کرواتا ہوں، بوٹی ٹھیک ہونی چاہیے، ہاتھ کا قیمہ ہو، ایک سائز کی چانپیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو بریانی میں صرف گوشت پسند ہوتا ہے کہ ہڈی نہ آئے لیکن مجھے بغیر ہڈی کے گوشت پسند ہی نہیں آتا ہے۔

spot_imgspot_img