spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

عالیہ بھٹ کی ٹرولنگ، اننیا پانڈے نے پوسٹ کی تعریف کردی

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ’حق‘ میں یامی گوتم کی تعریف کی تو انہیں ٹرول کیا جانے لگا اور اس پوسٹ کی تعریف اننیا پانڈے نے بھی کردی۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس میں ’حق‘ میں یامی گوتم کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ زندگی بھر ان کی مداح رہیں گی۔

انہوں نے لکھا کہ ملکہ یامی گوتم، حق میں یہ اب تک کی بہترین خواتین پرفارمنس میں سے ایک ہے، آپ کے مداح ایک بار پھر آپ کی شاندار اداکاری کے منتظر ہیں۔

عالیہ کی اس پوسٹ کے بعد لوگوں نے انہیں موقع پرست کہتے ہوئے ٹرول کرنا شروع کردیا اور لکھا کہ یامی کے شوہر آدتیہ دھر نے حال ہی میں بلاک بسٹر فلم ’دھرندر‘ کی ہدایت کاری کی ہے اور وہ شاید ان کے ساتھ فلم لینا چاہ رہی ہیں۔

تاہم صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد لوگوں نے دیکھا کہ اننیا پانڈے بھی اس پوسٹ کو پسند کیا جو عالیہ بھٹ کو ٹرول کررہی تھی اور انہیں موقع پرست کہہ رہی تھی۔

spot_imgspot_img