spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

عاطف اسلم نے ننھے مداح کو اسٹیج پر بلا لیا، ویڈیو وائرل

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے مداح کو اسٹیج پر بلا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

معروف گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں ایک مہندی کی تقریب میں پرفارم کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر زیر گردش ہے۔

وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف اسلم نے بچے کو اسٹیج پر پرفارم کرنے کا موقع دے کر اسے اس کی زندگی کی ایک خوبصورت یاد دے دی۔

گلوکار کے ننھے مداح نے ان کے مشہور گانے ’عادت‘ کو اپنی آواز میں گا کر شرکاء کے دل جیت لیے۔

اس وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی بہت پسند کیا جا رہا ہے اور عاطف اسلم کے ننھے مداح کی گلوکاری کی بھی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم ’عادت‘ گانے سے ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچے اور یہی گانا ان کی پہچان بن گیا جسے مداحوں کی جانب سے آج بھی گنگنایا جاتا ہے۔

spot_imgspot_img